اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرزکانفرنس خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مقامی معاملہ نہیں بلکہ اس کا سبب بیرونی مداخلت ہے ،نائن الیون کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا،پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔ پاکستانی صدر نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی تاکید کی۔
.......
/169